کرونا 162 ممالک میں پھیل گیا، 7 ہزار سے زائد ہلاکتیں، ایک لاکھ 82 ہزار متاثر
واشنگٹن: کرونا دنیا کے 162 ممالک میں پھیل گیا، عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 171 ہو گئی جبکہ ایک لاکھ بیاسی ہزار سے زائد متاثر ہیں، کرونا سے چین میں تین ہزار دو سوچھبیس جبکہ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار ایک سو اٹھاون ہو چکی ہے۔کرونا سے دنیا بھر میں خوف کیسائے، چین میں کرونا سے مزید تیرہ افراد ہلاک، مرنے والوں کی تعداد تین ہزار دو سو چھبیس ہو گئی۔ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار ایک سواٹھاون ہے جبکہ ایران میں آٹھ سو تریپن افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکا میں کرونا سے اکانوے افراد موت کے منہ میں چلے گئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جولائی تک کرونا پر قابو پالیں گے لوگ اجتماع سے گریز کریں اور دس سے زائد افراد ایک جگہ جمع نہ ہوں جاپان میں اٹھائیس، کینیڈا میں چار، آسٹریلیا میں پانچ، عراق میں دس، سعودی عرب میں ایک سوتینتیس افراد کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت میں کرونا کے ایک سو چودہ مریض سامنے آ گئے۔ اسکول، سینما ہال کے بعد تاج محل بھی سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا۔