آواران کے علاقے گیشکور سے اغوا ہونے والے 6 افراد کے نام سامنے آگئے

آواران :ضلع آواران کے علاقے گیشکور سےاغواء ہونے والے چھ افراد تاحال بازیاب نہ ہوسکے ذرایع کے مطابق مغویوں کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے ہے۔ جن کی شناخت منیراحمد ، عامر،محمد اکبر،نزیر ،محمد قاسم اور محمد شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق واقعہ آواران کے علاقے گیشکور میں پیش آیا جہاں مغوی ٹرکوں میں سامان لے کر کیچ سے آواران کی طرف لے جارہے تھے کہ نواحی علاقے گیشکور کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے انہیں روک کر اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں