پیپلز پارٹی سندھ کوتقسیم کررہی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی:پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ اور سابق ناظمِ اعلیٰ کراچی مصطفیٰ کمالکہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی سندھ کوتقسیم کررہی ہے جبکہ کراچی کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے جا رہی ہے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی میں پہلے 6 ضلع تھے اب 8 سے 9 ضلع بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ناصرف سندھ کی تقسیم کے خلاف ہیں،بلکہ کراچی کی تقسیم کے بھی خلاف ہیں،پی ایس پی نے کبھی توڑ کی بات نہیں کی، ہمیشہ جوڑ کی بات کی ہے مصطفیٰ کمال نے کہاکہ پی پی کو اقتدار میں رہنے کا شوق ہے تو خدمت کر کے اقتدار حاصل کر لیں، کراچی میں اضلاع بڑھانے سے صوبہ خراب ہو گا، جس سے پاکستان خراب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو ایک ضلع میں بحال کیا جائے، اگر شہرِ قائد کو ڈیسینٹرلائزڈ کرنا ہے تو ٹاون بنائے جائیں، آبادی بڑھے تو نیا ٹاون بنایا جائے سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ کراچی سندھ کا دارالخلافہ ہے اس کی خوبصورتی ایک رہنے میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں