افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات،امریکا نے آئی سی سی پراسیکیوٹر کو بلیک لسٹ کردیا

واشنگٹن:امریکا نے افغانستان میں اپنی فوج کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کرنے پر انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی)کی پراسیکیوٹر فاتوبینسوڈا پر پابندی عائد کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جون میں عائد کردہ پابندی کے تحت آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں کمپلیمنٹری اینڈ کوآپریشن ڈویژن کے سربراہ فاکیسو موکوچوکو کو بھی بلیک لسٹ کردیا جس میں ان کے اثاثے منجمد اور سفری پابندی شامل بھی شامل ہے۔امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اگلا قدم اٹھا رہے ہیں کیوں کہ بدقسمتی سے آئی سی سی مسلسل امریکیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔مائیک پومیو کا مزید کہنا تھا کہ جو افراد اور ادارے ان دونوں عہدیداروں کی مادی معاونت فراہم کرتے رہیں گے وہ بھی پابندی کا شکار ہوسکتے ہیں۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کچھ افراد کو ویزا جاری کرنے پر بھی پابندی عائد کردی، سیکریٹری اسٹیٹ کا کہنا تھا کہ یہ افراد امریکی اہلکاروں کی تحقیقات کرنے کی عدالتی کوششوں میں ملوث تھے تاہم انہوں نے ان کا نام ظاہر نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں