بلوچستان بورڈ میں 10کروڑ روپے کا گھپلا،سیکرٹری اور چیئر مین کے رشتہ داروں کی کنٹریکٹ پر تعیناتی
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں بے قاعدگیاں،کورونا وائرس کے دوران میں 10کروڑ روپے کا گھپلا، گریڈ 17سے لیکر چپڑاسی تک 13افراد کو کنٹریکٹ پر تعینات کردیاگیا جس میں چیئرمین بورڈ کے بھائی اور سیکرٹری بورڈ کا بھتیجابھی شامل ہیں تین کروڑ روپے کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیئے گئے ہیں ذرائع نے انتخاب کو بتایاکہ چیف سیکرٹری بلوچستان کو ایک لیٹرکے ذریعے آگاہ کیاگیا ہے بلوچستان بورڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی ہے انکے خلاف ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ملوث افراد کو سخت سزادی جائے. کورونا وائرس کے دوران بلوچستان بورڈ بند ہونے کے باوجود بورڈ کے اکاؤنٹ یوبی ایل سے فیصل بینک 10کروڑ روپے ٹرانسفر ہوئے اسی طرح کورونا وائرس کے دوران کروڑ روپے کے خریداری اور اسکے بل کسطرح ادا کیے گئے اسی طرح کروڑ وں روپے کے ٹھیکے من پسندافراد کو کس رول کے تحت دئیے گئے کورونا وائرس کے دوران گریڈ 17سے لیکرچپڑاسی تک 13بندوں کو کنٹریکٹ پرتعینات کیاگیاجس میں چیئرمین بورڈ کے بھائی اور سیکرٹری بورڈ کا بھتیجابھی شامل ہیں اسی طرح کروناکے دوران ایف ایس سی کے پرچوں کی ری کاؤنٹنگ میں پیسوں کے ذریعے نمبرزبڑھانا سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے سراسر خلاف ورزی ہے جس سے بلوچستان بورڈکی بدنامی ہوئی اسکا ثبوت بلوچستان ہائی کورٹ میں کیس زیرسماعت ہے میٹرک کے امتحانات کے دوران جوسنٹرچینجزکے فیس بورڈ کے اکاؤنٹ میں جمع ہونے کی بجائے کس کے جیبوں میں گئے اسی طرح میٹرک کے امتحان میں سپروائزری سٹاف کی ہرسنٹرمیں ضرورت سے زیادہ تعیناتی اور اقربا پروری من پسند افراد کو سنٹروں میں تعینات کیا گیا ایک بچی جو مبینہ طورپر چیئرمین بورڈ کی بھانجی بتائی گئی ہے 2019میں دوپرچوں میں فیل ہوئی 2020میں وہ کس طرح پاس ہوئی ان تمام نکات کی شفاف طریقے سے انکوائری کی جائے اور ملوث ملزمان کوقرار واقعی سزادی جائے


