آواران سے اغوا ہونے والے 6ٹرک ڈرائیور رہا
آواران سے اغواء ہونے والے 6ٹرک ڈرائیور رہاکردیے گئے تفصیلات کے مطابق 31اگست کو آواران کے علاقے گیشکور میں مسلح افراد نے 6ٹرک ڈرائیوروں کو اپنے ساتھ لے گئے تھے جس کے بعد بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم نے اپیل کی تھی کہ مذکورہ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیادپر چھوڑ دیا جائے جس کے بعد گزشتہ روز مغویوں کی چھوڑنے کی خبرآئی تاہم سرکاری سطح پر خبرکی تصدیقی نہ ہوسکی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کا تعلق پنجاب کے شہربہالپورسے ہے
Load/Hide Comments


