بھوک ہڑتالی طلباء کی حالت غیر ،حکام خاموش ،سریاب روڈ احتجاجاًبلاک
کوئٹہ(انتخاب نیوز) بھوک ہڑتالی طلباء کی حالت غیر حکام خاموش سریاب روڈ احتجاجا بلاک تفصیلات کے مطابق بولان میڈیکل ہیلتھ یونیورسٹی کے ایکٹ میں ترمیم کیلئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلباء کی حالت غیر ہونے پر حکام کی خاموشی کیخلاف بی ایس او پجار ودیگر طلباء تنظیموں نے احتجاجا سریاب روڈ کو یونیورسٹی کے مقام احتجاجاً بند کردیا،دونوں اطراف پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بی ایس او پجار کے چیئرمین زبیر بلوچ نے کہا کہ بھوک ہڑتال پربیٹھے طلباء کی حالت غیر ہوتی جارہی ہے ہمارے ساتھیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حکمران مسلسل غیر سنجیدگی سے کام لے رہے ہیں خدانخواستہ کسی بھی شرکاء کو کچھ ہوگیا تو احتجاج کو وسعت دے کر حکمرانوں پر بلوچستان کی زمین تنگ کردینگے۔اور پورے بلوچستان کی شاہراہوں کو جام کردینگے
Load/Hide Comments


