وزیر اعلی ہاؤ س کے کیچن کی تزئین و آرائش اور کراکری کے لیے 18لاکھ سے زائد رقم مختص

کوئٹہ؛وزارت خزانہ بلوچستان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں تزئین وآرائش،تعمیر ومرمت اور دیگر اخراجات کیلئے ایک کروڑ 60لاکھ سے زائد کی رقم جاری کردی۔محکمہ خزانہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں تعمیر ومرمت اور دیگر اخراجات کی مد میں ایک کروڑ60لاکھ 17ہزرا روپے جاری کردئیے۔جن میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ ایڈمن بلاک کیلئے 18لاکھ 42ہزار روپے،مین بلڈنگ کیلئے 20لاکھ 9ہزار روپے،ایڈمن بلاک کیلئے 18لاکھ 3ہزار،گیسٹ روم وزیراعلیٰ انیکسی کوئٹہ کیلئے 20لاکھ 22ہزار روپے،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کیلئے 17لاکھ 24ہزار،وزیراعلیٰ انیکسی کیلئے14لاکھ،ایمرجنسی روم برائے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ کیلئے 33لاکھ 48ہزار،کیچن کی تزئین وآرائش اور کراکری سامان کیلئے 18لاکھ 9ہزار روپے مختص کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں