محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے بلوچستان حکومت کیلئے ایک ارب مختص
لاہور: محکمہ خزانہ پنجاب نے بلوچستان حکومت کے لئے ایک ارب روپے کی گرانٹ مختص کردی ہے۔ جس میں سے ابتدائی طور پر محکمہ خزانہ پنجاب نے 35 کروڑ روپے جاری کردئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے حکم پر محکمہ خزانہ پنجاب نے مذکورہ رقم بلوچستان کے شہر تربت میں ایک ہسپتال کی تعمیر کی مد میں مختص کی ہے جبکہ باقی رقم ان تین ماہ کی اقساط میں جاری کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


