کورونا وائرس کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کی مانیٹرنگ کے لئے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، اس کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کی مانیٹرنگ کے لئے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، تمام متعلقہ محکموں، کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر قسم کی کوآرڈینیشن اور اپنی ضروریات کے حوالے سے کنٹرول روم سے رابطے میں رہیں، ایڈیشنل سیکریٹری کیپٹن (ریٹائرڈ) فرخ عتیق خان کو کنٹرول روم کا انچارج و فوکل پرسن جبکہ فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ)یاسر حسین کو ڈپٹی فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments