کیسکو کے زیر اہتمام محکمانہ ٹریننگ اور ہفتہ وار کھلی کچہریاں ملتوی

کوئٹہ،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے تجویز کردہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیاہے جس کے مطابق کیسکوکے ریجنل ٹریننگ سینٹر میں ہونے والے تمام محکمانہ ٹریننگ اور ہفتہ وار کھلی کچہریوں کے انعقادکو تاحکم ثانی ملتوی کردیاگیاہے۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئرمحمدعارف نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ واپڈاہسپتال کوئٹہ سے رابطہ کرکے ہسپتال میں آئیسو لیشن وارڈ بھی قائم کردیاگیاہے جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ ممکنہ مریضوں کے ضروری ٹیسٹ اور علاج کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں کیسکونے اپنے تمام ملازمین کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنے اورتمام ممکنہ اقدامات اُٹھانے پر زوردیاہے۔اس کے ساتھ ساتھ تمام ملازمین کوہدایت کی ہے کہ وہ غیرضروری اجتماع سے اجتناب کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ احتیاطی تدابیر فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ نہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں