پاک افغان سرحد کی بندش جاری، چمن میں خیمہ بستی قائم

چمنو پاک افغان سرحد کی بندش کو سترہ روز مکمل،سرحد کی بندش سے آمدروفت مکمل طورپر بندہے، پاک افغان سرحد کے نزدیک خیمہ بستی کی شکل میں قرنطینہ سینٹر قائم کر دیا گیا،عوامی نیشنل پا رٹی کے صو با ئی صدر بلوچستان اسمبلی میں پا رلیمانی لیڈروچیئر مین قائمہ کمیٹی برا ئے پی اینڈ ڈی اصغرخان اچکزئی نے پا ک افغان سرحد با ب دوستی کا گزشتہ روز دورہ کیا اور کہا کہ کرونا وائرس ایک موذی مرض ہیں جس سے پوری دنیا متاثر ہیں رسک اٹھانے کی صورت میں یہ وبا ء مزید تبا ہ کا ری کا پیش خیمہ ثا بت ہو سکتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اصغرخان اچکزئی کا کہنا تھا کہ عالمی وباء کرونا وائرس کے سبب پاک افغان سرحد بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے سرحد کے دو نوں طر ٖ ٖف عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں بلکہ با رڈر کے دونوں طرف ہزاروں کی تعداد میں مسافرپھنس چکے ہیں جبکہ کروناء وائرس جوکہ اب عالمی وباء اختیار کرچکاہے سے پورا یورپ بھی متاثر ہوچکاہیں بلکہ معاشی لحاظ سے بڑی طاقت چائنا بھی شدید متاثر ہوا ہے اگر چہ چین نے بہت حد تک اپنے ملک میں اس مرض پر قابو پالیا ہے جبکہ یورپ کے کئی ممالک میں لا ک ڈاؤن کی گئی ہے جن میں خاص کر اٹلی و دیگر شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہمسا ئیہ ملک ایران بھی اس وبا ء سے شدید متاثر ہوا ہے،اسی لئے پاک افغان سرحد کع بند کر دیا گیا ہے کیو نکہ خدانخواستہ اگرہم نے کو ئی رسک لیاتو کوئی بھی بڑا المیہ پیش آسکتاہے جس کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے ک افغان سرحد پر پاک افغان سرحد کے نزدیک قرنطینہ سینٹر کا قیام عمل میں لایاگیا ہیں جس میں افغانستان سے آنے والے افراد کو رکھا جائے گا جہاں پر ڈاکٹر وں کی ٹیم ان کی معائنہ کرینگے۔ دریں اثنا ء پاک افغان سرحد پر قائم قرنطینہ سینٹرمیں رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی کی وڈپٹی کمشنر ر میجر بشیراحمد کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن چیف آفیسر حافظ سلیم اچکزئی سینٹر انسپکٹر اصغر اچکزئی کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے کروناء وائرس کے روک تھام کیلئے اسپرے کااہتمام کیاگیا جبکہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ روز چمن شہرمیں بھی مختلف شاہراہوں پر اسپرے کرایاگیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں