کوئٹہ، حاجی کیمپ کو قرنطینہ بنانے کا فیصلہ، مکینوں کا احتجاج

کوئٹہ، صوبائی دارلحکومت کے علاقے مغربی بائی پاس پر واقع حاجی کیمپ کو قرنطینہ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ، مبینہ طورپر چند بسوں میں ایران سے آنے والے زائرین کو حاجی کیمپ منتقل کیا گیا جس کے بعد علاقے کے لوگ مشتعل ہوگئے اور مغربی بائی پاس پر احتجاج کیا، مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سابق ضلعی امیر مولانا ولی ترابی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کرونا وائرس کے ذریعے ہمیں مارنا چاہتی ہے، دیگر صوبوں کے زائرین کو کوئٹہ میں رکھ کر وائرس کو پھیلانا چاہتی ہے، حکومت کے ساتھ عارضی طورپر مذاکرا ت ہوئے ہیں کل دن 10 بجے پھر انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہونگے تب تک حاجی کیمپ میں کسی بھی زائرین کو منتقل نہیں کیاجائیگا۔ تاہم رات گئے تک پشتون باغ اور گردونواح مکینوں نے احتجاج جاری رکھا
Load/Hide Comments