کورنا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں مل کر جدوجہد کرنی چاہیے،ایچ ڈی پی

کوئٹہ،ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ کورنا وائرس ایک عالمی وباء ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں مل کر جدوجہد کرنی چاہیے جو لوگ کورنا وائرس کیلئے بنائے گئے کیمپوں میں موجود افراد کو چھوڑنے کی باتیں کرتے ہیں وہ در اصل حقائق سے لاعلم اور پورے معاشرے کے ساتھ دشمنی کرنا چاہتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے اگر چہ بعض معاملات میں تاخیر اور محکمہ صحت فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کر کے زائرین سمیت تمام مسافروں کو عذاب سے دو چار کر رکھا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ زائرین سمیت دیگر مسافروں کو پورے معاشرے میں وائرس پھیلانے کی اجازت دی جائے اس وقت جتنی احتیاط کی ضرورت ہے اس سے تمام طبقوں کو آگاہ کر کے عوام کو بتا یا جائے کہ ان کے عزیز واقارب اگر چند دن مزید صحت کے مراکز میں رہ کر تسلی کے بعد گھروں کو لوٹ آئیں گے تو اس کے نتیجے میں پورا معاشرہ صحت مند رہ سکتا ہے بیان میں کہا گیا کہ بعض عناصر کا کاروبار خون وہراس پھیلانے کے ذریعے چلتا ہے ایسے لوگ ایک طرف خوف پھیلاکر عوام کو دہشت میں مبتلا کرتے ہیں تو دوسری طرف افراتفری کے ذریعے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں بے چینی پھیلاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی کیفیت خراب ہوجاتی ہے اور بازاروں سے اشیاء کی ضرورت فوری طور پر ختم ہوجاتی ہے بیان میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں کورنا وائرس کسی بھی وجہ سے پھیلی ہو مگر پاکستان میں اب تک کے اعداد وشماور اور حقائق یہ بتا رہا ہے کہ یہاں کورنا کی وباء ایران سے آئی ہے جس کے لانے والوں میں زائرین،تاجر،غیر قانونی کاروبار سے منسلک افراد اور غیر قانونی سرحدوں سے آمد ورفت رکھنے والے ملوث ہیں بیان میں کہاگیا کہ ہمیں یہ معلوم ہے کہ صوبائی حکومت اوروفاقی حکومت کے پاس کرونا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود نہیں نہ ہی اس وباء کاابھی تک کسی قسم کا علاج دریافت ہوسکا ہے ہمارے پاس اس وقت صرف احتیاط کا راستہ موجود ہے جس پر چل کر ہم اپنے شہر اور علاقے کو محفوظ رکھ سکتے ہیں بیان میں کورنا سے مقابلہ کرنے کیلئے عوامی سطح پر شعور اورآگاہی پھیلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومتوں اور میڈیا سے بھر پور کردارادا کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں