اسد قیصر نے زیادتی کے مجرموں کو عام پھانسی دینے کے بارے میں اراکین سے رائے مانگ لی
اسلام آباد :اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے زیادتی کے واقعات پر مجرموں کو عام پھانسی دینے کے بارے میں اراکین سے رائے مانگ لی ۔ اجلا س کے دور ان اسپیکر قومی اسمبلی نے موٹر وے زیادتی واقعہ پر بحث کے دور ان ایوان سے سوال کیاکہ ایسے مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ قانون سازی کر کے سقم دور کئے جائیں،مجرم کو ایسی سزا دیجائے کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔
Load/Hide Comments


