کرونا وائرس سندھ میں ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز15دن کیلئے بند

کراچی،سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے کراچی سمیت صوبے بھر میں 15 روز کے لیے ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔منگل کووزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور اس حوالے سے اقدامات پر اجلاس ہوا،اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال 15 دن کیلیے بند کئے جائیں گے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال 15 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس بندش کے دوران تمام کریانہ اسٹور، میڈیکل اسٹورز، سبزی، مرغی اور مچھلی اور دیگر گوشت مارکیٹس کھلی رہیں گی، اور اگر شاپنگ مالز میں کریانہ کی دکانیں ہیں تو وہ کھلی رہ سکتی ہیں، بڑے ہوٹلز میں ریسٹورنٹس سروس بند ہوگی، وہیں پر کھانے کا انتطام اور مجمع پر پابندی ہوگی، تاہم ریسٹورنٹس پر آرڈر سے کھانے کی چیزیں منگوائی جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں