دبئی ،کرونا کے دنوں میں پارٹی کرنے کا انجام، ڈی جے اور مینیجرزگرفتار
دبئی:متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے بچائو کے لئے طے کردہ ضوابط کی خلاف ورزی پر دبئی پولیس نے ایک سیاحتی کمپنی کے دو مینیجرز اور ڈی جے کو پارٹی منعقد کرنے کے الزام پر گرفتار کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی پولیس کے تحقیقاتی شعبے کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر جمال سالم الجلاف نے بتایا کہ تقریب کے منتظمین نے ضروری اجازت لئے بغیر ہی سماجی فاصلے کے قواعد کی خلاف ورزی کی
Load/Hide Comments


