تربت،شاہینہ شاہین کے قتل کیخلاف احتجاجی ریلی، قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ

تربت : شاہینہ شاہین کے قتل کے خلاف جسٹس فار شہید شاہینہ شاہین کی جانب سے پبلک لائبریری سے فدا شہید چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔احتجاج میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ شاہینہ شاہین کے بہیمانہ قتل کو 12 دن گزر چکے ہیں، مقدمہ ان کے شوہر محراب گچکی کے نام سے درج کیاگیا ہے، ملز م کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور کیس میں کوئی پیش رفت بھی سامنے نہیں آئی ہے،احتجاج میں شریک شرکاء نے شہید شاہینہ شاہین کے قتل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، شرکاء نے اپنے ہاتھوں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شہید شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کے خلاف نعرہ درج تھے۔‬

اپنا تبصرہ بھیجیں