کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 22 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا
اسلام آباد:کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 22 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔ملک بھر میں تقریباً سات ماہ بعد تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ایس او پیز بھی جاری کیے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت ایکشن لیا گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 22 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں ایک اور آزاد کشمیر میں 5 تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ۔
Load/Hide Comments


