بلوچستان، کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ

کو ئٹہ:بلوچستان میں کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ، رواں ماہ صوبے میں نئے کورونا کیسز کی تعداد 13سو سے تجاوز کرگئی ہے، صوبے میں اب تک کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ضلع کوئٹہ میں 10ہزار سے زائد جبکہ ضلع شیرانی میں سب سے کم 3رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا سے متاثرہ کل مریضوں کی تعد اد 14 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، کورونا سے اب تک بلوچستان میں مرنے والوں کی مصدقہ تعداد ایک سو45ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جون کے بعد جولائی اور اگست میں کورونا کیسز میں کمی آچکی ہے تاہم ستمبر کامہینہ شروع ہوتے ہی کورونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا، رواں ماہ کے 17دنوں کے دوران صوبے میں 13سو 47افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے تاہم رواں کے دوران اس مہلک مرض سے اب تک 4افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ کل مریضوں کی تعداد 13ہزار 9سو 91تک پہنچ گئی ہے جن میں سب سے ضلع کوئٹہ میں 10ہزار 6کیسز شامل ہیں جس کے بعد کیچ 4سو 59کیسز کے دوسرے، جعفرآباد 3سو 93کیسز کے تیسرے، خضدار 3سو 59کیسز کے ساتھ چوتھے، لسبیلہ 3سو 12کیسز کے ساتھ پانچویں مستونگ 2سو 68کیسز کے ساتھ چھٹے، چاغی 2سو 63کیسز کے ساتھ ساتویں، قلعہ سیف اللہ ایک سو 91کیسز کے ساتھ آٹھویں، پشین ایک سو 82کیسز کے ساتھ نویں اور لورالائی ایک سو 44کیسز کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں جبکہ صوبے میں اب تک سب سے کم کیسز ضلع شیرانی میں 3، سوراب میں 4، دکی میں 5، آواران میں 9کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک بلوچستان میں 84ہزار 8سو 37کورونا کے ٹیسٹ کرائے جاچکے ہیں جن میں سے 70ہزار 8سو 46کے نتائج منفی جبکہ 13ہزار 9سو 91کے مثبت آئے ہیں۔ کل متاثرہ مریضوں میں سے 12ہزار 8سو 51مریض مکمل طور پر صحت یاب اورایک سو 45انتقال کرچکے ہیں اس وقت صوبے میں فعال کورونا کسز کی تعداد 9سو 95ہیں جبکہ 7سو23کرائے گئے ٹیسٹوں کے نتائج آنا باقی ہے۔ بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی صحت یابی کی شرح 92فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف ایک فیصد ہے۔ صوبے میں خواتین کے مقابلے میں مرد حضرات زیادہ تعداد میں کورونا سے متاثر ہوئے ہیں کورونا سے متاثر مریضوں مرد حضرات کی تعدا د10ہزار 9سو 97جبکہ خواتین کی 2ہزار 9سو 92ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں