حب نو عمر لڑکے کیساتھ بد فعلی کے بعد تیزاب پھینک دیا ملزم گرفتار
حب (نمائندہ انتخاب) حب شہر میں 12سالہ کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی اور تیزاب گردی کا اندوناک واقعہ پولیس نے مفرور نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا،ملزم نے 12سالہ آصف کو پہلے اغواء کیا بعدازاں مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر بچے کے نازک اعضاء سمیت جسم کے مختلف حصوں کو تیزاب پھینک کر جلا ڈالا،ڈاکٹرز نے متاثرہ بچے اور ملزم کے سیمپل لیکر لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوادیئے ملزم بااثر شخصیت کا بیٹا بتایا جاتا ہے واقعہ کے خلاف علاقے کے سیاسی وسماجی شخصیات اور تنظیمیں سراپا احتجاج، ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر SHOہائیٹ تھانہ عبدالحق موسیانی کے مطابق دارو ہوٹل کے رہائشی محمد حسن نامی شخص نے تھانہ پہنچ کر درخواست دی کہ علاقے کی ایک بااثر شخصیت کے بیٹے جس کا نام میر بخش عرف میر محمدہے نے اُسکے 12سالہ بیٹے محمد آصف علی کو پہلے اغواء کیا بعدازاں نشہ آور چیز پلا کر اُسے بے ہوش کرنے کے بعد اُسکے ساتھ مبینہ طور پر بدفعلی کی اور اُسے جنسی ددندگی کا نشانہ بنایا بعدازاں بچے کے بعض نازک اعضاء سمیت جسم کے مختلف حصوں پر تیزاب ڈال کر اُسکے جسم کے حصوں کو جلا ڈالا ہائیٹ پولیس کے مطابق دی گئی درخواست کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے واردات کے بعد فرار ہونے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور دیگر نامزد دو نامعلوم ملزمان کو بھی تلاش کیا جارہا ہے پولیس کے مطابق متاثرہ بچے اور ملزم کے میڈیکل ٹیسٹ کیلئے اُنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے ریپ کے حوالے سے دونوں کے مواد کے سیمپل لیکر لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے کراچی سول اسپتال بھجوادیئے گئے ہیں SHO ہائیٹ کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزم کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا جبکہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں مزید برآں مذکورہ اندوک ناک واقعہ پر حب کی سیاسی وسماجی شخصیات اور تنظیموں کی جانب سے شدید درعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور ملزم کو قانون کے مطابق کڑی سزا کا مرتکب ٹھہرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


