بلوچستان ، تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کرنے کافیصلہ کرلیاہے جس کااعلان آئندہ چند روز میں کیاجائے گا،صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں صوبے کے تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے میںیونیورسٹیاں کالجز اور ہائی سکولز جبکہ دوسرے مرحلے میں مڈل سکولز جبکہ تیسرے مرحلے میں پرائمری سکیشنز کھولے جانے تھے تاہم 15ستمبر سے مڈل سکولز میں کورونا وائرس کے 950ٹیسٹوں میں 67ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں جس کی بنیاد پر صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے
Load/Hide Comments


