پی آئی اے کے سعودی عرب میں اضافی کرائے پر سی ای او کا نوٹس
کراچی(انتخاب نیوز)پی آئی اے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے سعودی عرب میں زائد کرایوں کا نوٹس لے لیا۔ترجمان پی آئی عبداللہ خان کے مطابق قومی ایئر لائن کیسعودیہ عرب کی پروازوں میں اضافی کرائے وصولی کی شکایات پر پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ترین ایکشن لینے کی ہدایات کردیں۔انہوں نے کہا کہ شکایات موصول ہوئیں ہیں کہ کچھ ایجنٹس اور عناصر نے زیادہ طلب سے فائدہ اٹھا کر اضافی کرایہ وصول کرنا شروع کردیا ہے، پی آئی اے کا کرایہ بشمول تمام ٹیکسس کے 84 ہزار روپے ہے، پرانے ٹکٹس کی ان پروازوں پر ریا کومڈیشن صرف 100 ڈالر ادا کرکے کروائی جاسکتی ہے، کوئی بھی ایجنٹ 4 سے 5 ہزار سے زائد کمیشن وصول نہیں کرسکتا جو کہ 84 ہزار کے کرائے میں شامل ہے، ٹکٹ کے پیسے اس سے زیادہ ادا نہ کریں اور اگر اس سے زیادہ کوئی طلب کرتا ہے تو فوراً پی آئی اے کو care@piac.aero پر رپورٹ کریں۔


