لورالائی، ٹریفک حادثہ چار افراد زخمی
لورالائی:بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ٹریفک حادثہ سیاسی جماعت کے رہنماء سمیت چار افراد زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز رکنی سے کوئٹہ آنے والی گاڑی لورالائی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلع بارکھان کے صدر حاجی میر طارق کھیتران سمیت چار افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


