نوکنڈی آئسولیشن سینٹر،تھر مل گن،ماسک،دستانے و دیگر ضروری سامان دستیاب نہیں

نوکنڈی میں کورونا وائرس سے ممکنہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ایمرجنسی سینٹر میں آئسولیشن سینٹر بنایا گیا ہے جوکہ دو وارڑز پہ مشتمل ہے لیکن ائسولیشن سینٹر میں اسکریننگ کیلئے تھرمل گن،دستانے،ماسک و دیگر ضروری سامان فراہم نہیں کئے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف ہسپتال میں ایک عرصے سے ڈاکٹرز کی تعنیاتی نہ ہونے کی وجہ سے طبی سہولیات کا فقدان ہے ہسپتال عملے کو بھی تفتان میں زائرین کی اسکریننگ کیلئے لے گئے ہیں اس وقت ہسپتال میں عملہ نہ ہونے کے برابر ہے جو کسی بھی ممکنہ ایمر جنسی کیلئے ناکافی ہے عوامی حلقوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہی ہے اسکی روک تھام اور حفاظتی اقدامات کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں نوکنڈی جوکہ ایران سرحد کیساتھ منسلک دوسرا شہر ہے جہاں کی ائسولیشن سینٹر میں ایمرجنسی کے تحت سہولیات کی عدم فراہمی سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی وبا کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں ائسولیشن سینٹر کو تمام سہولیات سے لیس کرکے کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کیلئے ماہر ڈاکٹر کی تعنیاتی عمل میں لائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں