کورونا وائرس، حکومت پیشگی روک تھام کیلئے فوری اقدامات میں ناکام نظرآرہی ہے، عثمان کاکڑ
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت کورونا وائرس کی پیشگی روک تھام کیلئے فوری اقدامات میں ناکام نظرآرہی ہے،اس سلسلے میں سست روی کا مظا ہرہ کر نے پر،پشتونخوامیپ موجودہ حکومت کی بھرپور مذمت کرتی ہے بلکہ فوری حفاظتی اقداما ت حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت کے پاس اختیارات نہیں بلکہ ایک منصوبے کے تحت کوایرا ن سے آ نے والے زائرین کو کچھ اس طرح سے ٹھہرا یا گیا کہ جس پر نہ صرف زائرین نا لاں نظر آئے بلکہ اس سے کرو نا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضا فہ دیکھنے کو ملا صو با ئی حکومت کے مو جو دہ اقدا ما ت سے لگ رہا ہے کہ ان کی ترجیحا ت اس موذی مرض سے پیشگی بچا ؤ کی بجا ئے عالمی اداروں سے فنڈز لینا ہے انہوں نے کہا کہ تفتان سے ہزاروں زائرین کو کوئٹہ منتقل کر کیصرف 2قرنطینہ سنٹرز میں رکھنا اس بیماری کے مزید پھیلاؤ کا باعث بنے گا اگر حکومت پہلے سے ہی منصوبہ بندی کرتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی،سندھ اور وفاقی حکومت نے بھی بلو چستان کی نااہل اور سلیکٹڈصو با ئی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے ہیں اب حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں کااعتراف کریں،پشتونخواملی عوامی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں اس وباء کے خاتمے کیلئے عوام کے ساتھ ہیں،جب حکومت ہی نااہل ہو تو عوام کو کورونا وائرس سے کیسے بچایاجاسکتاہے،انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر بند ہونے سے سرحدی علاقوں کی عوام نا ن شبینہ کے محتا ج ہو کر رہ گئے ہیں اسی لئے وہ اس سلسلے میں ا حتجاج کرنے پر مجبور ہیں حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے پیشگی بچا ؤ کے لئے ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ایڈوائزری کے تحت اقداما ت اٹھا کر پاک افغان بارڈر کو فوری طورپرکھول دیں تاکہ عوام پر روزگار کے دروازے بند نہ ہواگر عوام کو معاشی طورپر مفلوج کیا گیا تو وہ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔