بلوچستان ، کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرمزید 7اسکولز بند
کوئٹہ:بلوچستان میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرمزید 7اسکولز بند کردیئے گئے محکمہ تعلیم حکام کے مطابق کوئٹہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول موتی رام روڈ سے 20،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی شیخان کوئٹہ سے 6،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول منو جان روڈ کوئٹہ سے 2،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نواب غوث بخش رئیسانی کوئٹہ سے2،گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول کوہلو سے 4،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ڈیرہ بگٹی سے 2اورگورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سوئی کالونی سے بھی 2کورونا وائرس کے رپورٹ ہوئے جس کے بعد ان اسکولز کو پانچ روز کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ اسکولز ملازمین اور طلباء کو 14دن کیلئے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اتک صوبے کی7جامعات سمیت 25سے زائد سرکاری تعلیمی ادارے بند کئے جاچکے ہیں۔
Load/Hide Comments


