نواز شریف کو حکومت نے باہر بھیجا، واپس لانا اسی کی ذمہ داری ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے اور اب اس کی ذمہ داری ہے کہ نواز شریف کی حاضری یقینی بنائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے ڈاک کے ذریعے وارنٹس نواز شریف کی رہائش گاہ بھیجے، برطانیہ کے کامن ویلیتھ آفس کو بھی وارنٹ گرفتاری کے بارے میں بتایا گیا، ہمارا ہائی کمشن برطانیہ کی وزارت خارجہ کے ذریعے کورٹ میں جائے گا، اگر عدالت حکم دے گی تو نواز شریف کی Extradition (حوالگی) کی کارروائی کریں گے۔
Load/Hide Comments


