طالبان کے سربراہ ملا منصور کی کراچی میں جائیدادوں کا انکشاف عدالت نے جائیداد کو نیلام کرنے کا حکم دیا-


افغان طالبان کے امیر ملامنصور کی کراچی میں پلاٹس،فلیٹس ودیگر رہائشی جائیدادوں کا انکشاف ہوا، جس پرعدالت کا ملامنصورکی جائیداد کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔ انسدادہشت گردی عدالت میں ایف ایٹی ایف کی جانب سے دہشت گردوں کی معالی معاونت روکنے کے معاملے پر سماعت ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ حساس اداروں نے دہشت گرد اور ان کی معاونت کرنیوالوں کیخلاف سخت اقدامات کئے اور تحقیقاتی اداروں نیافغان طالبان کیامیرملامنصورکی کراچی میں جائیدادکاپتہ لگالیاہے۔دوران سماعت افغان طالبان کے سربراہ ملا منصور اور ان کے فرنٹ مینز کے خلاف جعلسازی کیس کا حتمی چالان عدالت میں پیش کیا گیا، جس میں ملامنصورکے مختلف علاقوں میں پلاٹس،فلیٹس ودیگر رہائشی جائیدادوں کا انکشاف ہوا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا منصور نے 2جعلی شناختی کارڈ محمدولی،گل محمد کے نام سے بنا رکھے تھے، ملا منصورکی تمام جائیدادکوسیل کر دیا ہے، وہ اپنے فرنٹ مین عمار اور اختر کے ذریعے کاروبار کرتا تھا۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملا منصور ودیگر کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کیا گیا، ملا منصور امریکی ڈرون حملے میں ہلاک جبکہ عمار اور اختر مفرور ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملا منصور کی جائیداد کو نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے جعلی شناختی کارڈکے اجرا پر نادرا حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں