وزیر صحت سندھ کا اسکولز کھولنے پر تشویشاک کا ا ظہار
سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کہتی ہیں کہ صوبے میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ حالات میں اسکول کھولنا درست عمل نہیں۔
وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ کورونا وائرس کی شرح 1.5 فیصد سے 3 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کورونا کی دوسری لہر کی پیش گوئی ہے، پرائمری اسکولوں کو کھولنے میں جلدی نہ کی جائے۔
وزیرِ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ اسکول کھولنے پر تحفظات ہیں، پرائمری اسکولوں کو کم سے کم ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت دینا ضروری ہے۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا یہ بھی کہنا ہے کہ صورتِ حال واضح ہونے پر ہی بچوں کو اسکول بھیجنا درست ہو گا۔
Load/Hide Comments


