سی ایم ایچ کوئٹہ کی بندش باعث تشویش ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ:بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں سی ایم ایچ اسپتال کوئٹہ کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں واحد ایک اسپتال جس میں بلوچستان کے عوام علاج معالج اسی اسپتال سے کراتے ہیں سی ایم ایچ اسپتال کے تمام داخلی رستوں کو بند کر نا انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ میڈیکل قوانین کی خلاف ورزی ہے بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں کرونہ وائرس کے خلاف اسپتالوں کو بند نہیں کیا گیا بیان میں کہا کہ کسی بھی معاشرے میں ڈاکٹر کسی مریض کے علاج سے انکار نہیں کرسکتا وکیل کسی سائلین سے وکالت کیلئے انکار نہیں کرسکتا استاد کسی بچے کو پڑھانے سے انکار نہیں کرسکتا بیان میں کہا کہ سی ایم ایچ کوئٹہ اسپتال کو عوام کیلئے بند کرنا سراسر ناانصافی ہے اس بندش کے خلاف بلوچستان بار کونسل اپنا آواز بلند کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں