کورونا وائرس عالمی وباء کی شکل اختیار کرچکی ہے، حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ، پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہاہے کہ کورونا وائرس عالمی وباء کا شکل اختیار کرچکی ہے،صوبائی حکومت اور عوام احتیاطی تدابیر اختیارکرکے کورونا وائرس سے پیشگی بچا ؤ کا سا مان کریں،کورونا وائرس کو ختم کرنے کیلئے وفاقی حکومت عملی طورپر اقدامات اٹھائیں،ڈبلیو ایچ او اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے کورونا سے بچاؤ کیلئے تمام متاثرہ ممالک کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،وفاقی حکومت غفلت کامظاہرہ نہ کرے بلکہ بلوچستان،سندھ کے حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کرکے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں کیونکہ جب تک عوام کو کورونا وائرس سے نہیں بچایاجاتا اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے اس لئے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس عالمی وباء کے خلاف عملی جدوجہد کا مظاہرہ کریں،بلوچستان حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام طبی سہولیات ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرے اور دوسرے صوبوں کے زائرین کو ان کے صوبوں کو منتقل کیاجائے،بلوچستان پہلے ہی صحت کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستانی عوام کو اس بیماری سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائیں،پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردارادا کرے،کورونا وائرس عالمی وباء کاشکل اختیار کرچکاہے حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کورونا سے عوام کو بچانے کیلئے وہ سہولیات فراہم کرے جس سے عوام کو بچایاجاسکتاہے۔پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں