مستونگ، تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلباء کا کورونا ٹیسٹ سیمپل لینے کا سلسلہ جاری
مستونگ ( نمائندہ خصوصی )میڈیکل سپرینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ ڈاکٹر ساجدہ مینگل کی خصوصی ہدایات پر پائلٹ سیکنڈری سکول کے اساتذہ کرام طلباء کے کورونا ( COVID .19) ٹیسٹ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ساجدہ مینگل کی یدایت پر ہسپتال کی ٹیم لیب اسسٹنٹ آغا منیر شاہ کی سربراہی میں سپروائزر ظفر بلوچ اور جاوید اقبال نے پائلٹ سکول جاکر اساتذہ اور طلباء کے 67 نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کے لیئے لیب منتقل کر دئیے۔
ایم ایس ڈاکٹر ساجدہ مینگل نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سلسلہ شروع ہو گیا ہے اس لیئے ضروری ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ تدریسی عمل کو جاری رکھنے کے لیئے ضروری ہے تعلیمی ادارے کورونا وائرس سے مکمل محفوظ ہوں۔اس لیئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ کے کورونا سکریننگ سینٹر سے ٹیسٹ کروایں اگر کسی وجہ سے سکولز یا کالجز کے طلبا و طالبات ہسپتال نہیں آسکتے ہیں تو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ کی ٹیم سکولز اور کالجز جاکر ان کے ٹیسٹ اور نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کے لیئے لیبارٹری بجھوا دینگے۔