کوئٹہ،یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل،گھی اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آٹا چینی کے بعد دالیں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل،گھی اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاآئل 17روپے،گھی 4روپے،برائنڈ دودھ 5روپے لیٹر مہنگا جبکہ بچوں کے سیلریلز کی قیمت میں 20سے38روپے اضافہ کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مہنگائی کی لہر برقرار شہر میں آٹا اور چینی کے بعد اب دالیں بھی مہنگی ہو گئی ہیں، جس کے بعد کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مونگ کی دال 240 روپے سے بڑھ کر 280 روپے میں فروخت ہورہی ہے، ماش کی دال کی قیمت بھی 240 روپے سے بڑھ کر 290 روپے ہوگئی ہے، جب کہ چاول کی مختلف اقسام کے فی کلو میں بھی 20 سے 30 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل،گھی اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاآئل 17روپے،گھی 4روپے،برائنڈ دودھ 5روپے لیٹر مہنگا جبکہ بچوں کے سیلریلز کی قیمت میں 20سے38روپے اضافہ کردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں