دالبندین، غیر قانونی طور پر ایران جانے والے لاہور کے شہری کی لاش برآمد
دالبندین:دالبندین کے قریب سے پولیس نے لاش برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق چاغی پولیس نے دالبندین شہر کے قریب واقع سورگل میں کچے مکان سے ایک شخص کی لاش برآمد کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال دالبندین پہنچا دی جہاں پر اس کی شناخت علی ولد محمد افضل سکنہ لاھور صوبہ پنجاب سے ہوئی متوفی کے بھائی کے مطابق وہ اپنے بھائی اور دیگر افراد کے ساتھ غیر قانونی طور پر پک آپ گاڑی کے ذریعے ایران جانا چاہتے تھے کہ دو رات قبل ان کے بھائی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی پک اپ گاڑی والے نے رات کی تاریکی میں ان کے بھائی کو زبردستی گاڑی سے اتار کر کسی خالی مکان میں بٹھا دیا جہاں پر ان کی موت واقع ہوگئی۔پاکستان میں کرونا وائرس کے سبب پاک ایران سرحد کی بندش کے باوجود لوگوں کا ان لیگل طریقے سے ایران جانا سوالیہ نشان ہے۔پولیس انتظامیہ نے لاش ہسپتال پہنچائی تو ڈاکٹروں کے معائنے کے دوران متوفی کی موت کو شوگر بڑھنے کی وجہ بتائی گئی مذید تفتیش جاری ہے۔