عدالت کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ انور کھتیران قتل کیس میں سردار عبدالرحمن کوشامل تفتیش کرنے کا حکم
کوہلو:سیشن کورٹ بارکھان رکنی نے سوشل میڈیا اکٹویسٹ انوار کھتیران قتل کیس میںنامزد ملزمان نادر خان ،آدم خان کے ورنٹ گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ اکبر جان کی درخواست پر عدالت نے صوبائی وزیر خوراک عبدالرحمن کو بھی نامزد ملزمان میں شامل کرکے مزید تفتیش کا حکم دیتے ہوئے کمشنر ژوب ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر بارکھان ،اسسٹنٹ کمشنر بارکھان اور رسالدار میجر لیویز کیو آر ایف کوہلو بارکھان کو نامزد ملزمان کی ورنٹ گرفتاری کا حکم دیا ہے اور اس کیس کی مزید تفتیش سی ٹی ڈی پولیس کرئے گی اس کیس کی پیروی صدر بار بارکھان ایڈوکیٹ شبیر احمد کھیتران اور ایڈوکیٹ شفع کھیتران کررہے تھے۔
Load/Hide Comments


