سپریم کورٹ نے محکمہ معدنیات بلوچستان میں غیر قانونی تقرریوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے محکمہ معدنیات بلوچستان میں غیر قانونی تقرریوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایا کہ نگران حکومت نے مختلف محکموں میں 632 تقرریوں کا اشتہار دیا،اس قسم کی تقرریوں کا مقصد سیاسی بھرتیاں تھیں،عدالت چاہے تو تقرریوں کے عمل کی مانیٹرنگ کر سکتی ہے، اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار حمد نے ریماکرس دیتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت مستقل تقرریاں کیسے کر سکتی تھی،عدالتی فیصلے موجود ہیں نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا ہے۔جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ 2018 اور 2019 کے امیدواروں کا این ٹی ایس ٹیسٹ لیں،انٹرویو کریں، میرٹ لسٹ بنائیں،اورمیرٹ لسٹ پر بھرتیاں کرلیں۔ امیدواران کے وکیل نے اس موقع پر موقف اپنایا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ ہمیں نکال دیا جائے گا۔عدالت عظمیٰ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے ۔۔توصیف#/s#