پیرس میں چاقو حملہ، چار افراد زخمی،ملزم فرار
پیرس :فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو حملے چار افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں ملوث دو مشتبہ ملزم فرار ہو گئے ، جن کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ معروف اخبار چارلی ہیبدو کے سابقہ دفاتر کے قریب پیش آیا۔ شمال مشرقی پیرس میں پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔
Load/Hide Comments