اداروں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے والے ملک کے دوست نہیں،مولانا واسع

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی صاف اور جرائت مندانہ سیاست ملک کی تاریخ کا اہم باب ہے ان کو دبانے کی سوچ رکھنے والے ہمارے اسلاف کی تاریخ کا مطالعہ کریں زندگی بھر لوٹا سیاست کرنے والے قوم کو لفاظی کے ذریعے گمراہ کررہے ہیں مقدس اداروں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے والے ملک کے دوست نہیں انہوں نے کہا کہ دوہرے معیار اور بلیک میلنگ کی سیاست نے ملک کی بنیادوں کو کمزور رکھ کر ہر ادارہ کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی میں شیخ رشید جیسے خوشامدی ٹولے کا بڑا ہاتھ ہے جو ہرحکومت میں مفت کا ترجمان بن کرسیاسی قیادت کی پگڑیاں اچھال کر سنجیدہ اور حساس نوعیت کے مسائل سے عوام کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں موصوف نے ریلوے کا بیڑہ غرق کرکے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے انہیں چاہیے کہ ان پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد جمہوری قوتوں کے اتحاد و اتفاق نے نااہل حکمرانوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں نیب جیسے متنازعہ ادارے کی جانب سے انتقامی سازشوں اور بلیک میلنگ سے بچہ بچہ واقف ہے اب مزید عمران نیازی نیب کو بطور ڈھال استعمال کرکے چھپ نہیں سکتے عوام نے پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کرنے والے کٹھ پتلیوں کو باہر پھینکنے کا ارادہ کیاہے اب اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کا راستہ ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے خلاف منفی پروپیگنڈوں کا سلسلہ آج کا نہیں ہے ان سے نمٹنا خوب جانتے ہیں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام 25اکتوبر کو ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس بلوچستان کے سابقہ تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ ڈالے گا اس کے لئے آج ہی سے تیاریوں کا آغاز کیا جائیتاکہ کٹھ پْتلی حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں