سلیکٹڈ وزیر اعظم ملک کی معیشت کو دیمک بن کر چاٹ رہے ہیں، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

اسلام آباد:مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ملک کی معیشت کو دیمک بن کر چاٹ رہے ہیں۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ملک کی معیشت کو دیمک بن کر چاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نالائق وزیراعظم نے قوم کو مزید ساڑھے پینتیس ہزار ارب کا مقروض کردیا ہے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے دو سال میں 10 ھزار 865 روپیہ غیر ملکی قرضہ حاصل کیا۔انہوں نے کہاکہ مقامی طور بھی قوم کو 23 ہزار 392 کا مقروض کردیا گیا ہے، کہاں ہیں وہ دو سو ارب ڈالر عمران خان قوم کو تلاشی دیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم سوال کرتی ہے کہ یہ پیسہ کس اے ٹی ایم میں چلا گیا۔ انہوں نے کہاکہ وفاق کے زیر اہتمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈسپرین بھی دستیاب نہیں۔انہوں نے کہاکہ انسانی زندگی پچانے والی ادویات کی غریبوں میں قوت خرید نہیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ انصاف صحت کارڈ عوام سے سفاکانہ مذاق ہے، سیاسی نابیناں نے ملک کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں