آئرلینڈ میں کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے تیز ترین کٹ تیار
ڈبلن: آئرلینڈ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے تیز ترین کٹ تیار کر لی گئی، آئرلینڈ میں بنائی جانے والی کٹ گھنٹوں کی بجائے صرف 15 منٹ میں ٹیسٹ کے نتائج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں میں یہ کٹ دنیا بھر میں متعارف کرائی جائیں گی۔جاپانی اور برطانوی کمپنیوں نے بھی ایسی کٹس بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ادھر چینی حکام کا کہنا ہے کہ فلو کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی جاپانی دوا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج میں نہایت مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments