حکمران اپوزیشن رہنماؤں کوسیاسی انتقام کا نشا نہ بنا ر ہےہیں،جنرل قادر بلوچ
کوئٹہ ; پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سر براہ اور اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کر تے ہوئے کہاہے کہ حکمران اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کوسیاسی انتقام کا نشا نہ بنا رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پاکستان مسلم لیگ (ن)اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے بھر پور احتجاج کرے گی اگر حکومت صاف وشفاف احتساب پر یقین رکھتی ہے تو تحریک انصاف کے کرپٹ وزرا ء کو گرفتار کر کے ان سے احتساب کا عمل شروع کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پا کستان مسلم لیگ (ن)کے سر برا ہ و اپوزیشن لیڈر میاں محمدشہباز شریف کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ عبدالقادر بلو چ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدین سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے ملک کی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے تا ہم مو جو دہ حکمران اپوزیشن جما عتوں سے سیاسی انتقام کے لئے نیب کا سہارا لے کر پا کستان مسلم لیگ (ن) اور دیگر اپوزیشن کی جما عتوں کو نشانہ بنا رہی ہے اس سلسلے میں پہلے ہی مسلم لیگ(ن) اور اپوزیشن جما عتوں کی قیادت خدشات کا اظہار کر تی چلی آئی ہیں ہم نیب کے ذریعے انتقامی کا رروائیوں کی مذمت کر تے ہو ئے وضاحت دینا چا ہتے ہیں کہ اس طرح کی گرفتاریوں سے ہم کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف اب فیصلہ کن تحریک شروع ہو گا میاں شہباز شریف کو گرفتار کرنا سمجھ سے بالاتر اور جمہوری روایات کے منافی عمل ہے،انہوں نے بلوچستان میں اغوا کے واقعات پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ایک بار پھرصوبے میں اضطراب کاماحول پیداکیا جا رہا ہے ہم اے این پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کی اغواکی مذمت کر تے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ سیاسی رہنماؤں کی بحفاظت با زیا بی کے لئے موثر اقداما ت انتظامات کئے جائیں۔