آذربائیجان اور آرمینیاکے تنازع پر محتاط نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہاڑی کارا باغ کے علاقے میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری جھڑپوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ کیا ہم ان جھڑپوں کو روک سکیں گے؟ دیکھتے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں کے حالات ہمارے علم میں ہیں۔ ہم صورتحال پر محتاط نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ اس علاقے کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں لیکن کیا ہم جھڑپوں کو روک سکیں گے۔یہ وقت بتائے گا۔
واضح رہے کہ کل صبح کے وقت آرمینیا -آذربائیجان فرنٹ لائن پر آرمینی فورسز کی طرف سے آذربائیجان کی شہری آبادی پر فائرنگ کے بعد جھڑپوں کا آغاز ہو گیا تھا۔
بعد ازاں آذربائیجان نے جوابی حملوں کا آغاز کر دیا اور بعض رہائشی علاقوں کو آرمینیا کے قبضے سے چھڑا لیا تھا۔