ہمارا ایمان پختہ ہے اللہ تعالی کے بغیر زندگی کا ختم کرنے والا کوئی نہیں:مولانا عبدالحق ہاشمی

خاران :جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت اللہ مولانا عبدالواحد نے خاران پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا موجودہ حالات اور بلخصوص دنیا میں پھیلتی ہوئی وبا کوروناوائرس سے متعلق اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ موت کا وقت مقرر ہے موت سے پہلے کوئی نہیں مرتا جہاں تک دنیا میں اس وائرس سے متعلق خوف پھیلائی جا رہی ہے اس مسلمانوں کو قطعا خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے احتیاطی تدابیر ہونی چاہیے مگر مسلمانوں کے عبادات پر پابندی مساجد پر تالا یا جمعہ المبارک پر پابندی ہرگز قبول نہیں کیوں کہ یہ اغیار کی ایک سازش ہے کہ دین اسلام کو کمزور کیا جائے مسلمانوں کو دین سے دور رکھا جائے اور انہیں وبائی امراض سے ڈرا کر اپنے سازش میں کامیاب ہوجائے انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان پختہ ہے اللہ تعالی کے بغیر زندگی کا ختم کرنے والا کوئی نہیں زندگی اور موت انہی کے ہاتھ میں ہے اگر کسی کے موت اسی وائرس سے لکھی ہے تو وہ اس میں ضرور مرے گا اگر کسی کے موت وائرس سے نہیں تو انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا مسلمان ایسے افواہوں پہ کان نہ دھریں اسلام کے خلاف سازش کرنے والے اپنی موت آپ مریں گے اس موقعہ پر جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما مولانا مجیب الرحمن ساسولی مولانا عبدالمالک میر بلوچ خان کبدانی حسین علی انیس الرحمان ودیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں