کورونا وائرس،بلوچستان میں انٹر سٹی بس سروس15روز کیلئے بند

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے میں انٹر سٹی بس سروس 15 روز کے لیے بند کر دی۔ حکام کے مطابق مسافروں کی بین الصوبائی نقل و حرکت 15 دن بند رہے گی جب کہ دارالحکومت کوئٹہ میں بھی لوکل بسوں اور کوچز کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ بین الاضلاعی نقل وحرکت پر بھی 2 روز بعد پابندی عائد ہوگی۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں اس وقت کورونا کے 15 مریض موجود ہیں۔ صوبائی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خصوصی فنڈ بھی قائم کردیا ہے جس میں اراکین اسمبلی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے امید ظاہر کی ہے کہ 20 اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران، رضا کار تنظیمیں اورامدادی ادارے بھی فنڈ میں حصہ ڈالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں