کورونا،انڈونیشیا میں تبلیغی اجتماع روک دیا گیا،9ہزار افراد قرنطینہ منتقل
جکارتہ:انڈونیشیا نے ایک بڑے مسلم عبادتی اجتماع کو روک دیا ہے اور وہاں موجود نو ہزار افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی صحت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں تبلیغی جماعت کا ایک چار روزہ اجتماع سولاویسی جزیرے کے جنوب میں ایک مسلم بوڈنگ اسکول میں منعقد ہو رہا تھا۔ ملائیشیا میں بھی فقط تین ہفتے قبل ایسا ہی ایک اجتماع ہوا تھا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں اس وقت کورونا وائرس کے 790 مصدقہ کیسز میں سے دو تہائی اسی اجتماع کے شرکا میں تشخیص کیے گئے۔ انڈونیشیا میں اب تک 227 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ یہاں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہے۔
Load/Hide Comments