ایل پی جی قیمت میں 2 روپے 87 پیسے فی کلو گرام اضافہ
لاہور:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ایل پی جی قیمت میں 2 روپے 87 پیسے فی کلو گرام اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔اوگرا کی جانب سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 33.90 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1416.29 روپے اورکمرشل سلنڈرکی قیمت 5449 روپے ہوگئی ، ستمبر میں 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1382.38 روپے تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔گزشتہ ماہ قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی 115.50روپے فی کلوکی جگہ 117روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1364روپے کی جگہ 1382روپے اور کمرشل سلنڈر5246 روپے کی جگہ 5319روپے ہو گئی تھی۔
Load/Hide Comments


