بلوچوں کو دو صوبوں میں تقسیم نو آبادیاتی حربہ ،ناکام ہوگا، ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچوں کو دو صوبوں میں تقسیم نو آبادیاتی حربہ ہے، جو ون یونٹ کی طرح ناکام ہوگا، خیال رہے کہ وفاقی حکمرانوں کی جانب سے بلوچستان کے لیے’’ جنوبی بلوچستان ‘‘کی نئی اصطلاح سامنے لائی گئی ہے، خاص طور پر وہ علاقے جہاں سے8 M شاہراہ جہاں سے گزررہی ہے، اور بلوچستان کا ساحلی علاقہ بھی جنوبی بلوچستان میں شامل ہے
Load/Hide Comments


