آرمینیا سے جنگ: آذربائیجان کی اینکر خوشی سے کیوں رو پڑی؟

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے ’نگورنو کارا باخ‘ میں جھڑپوں کا سلسہ 4 روز سے جاری ہے۔

حالیہ جھڑپوں کے آغاز میں آرمینیا کی جانب سے حملوں کے جواب میں آذربائیجان کی وزارت دفاع نے متنازع علاقے میں 6 دیہاتوں کو آرمینی قبضے سے چھڑانے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آذری خاتون نیوزکاسٹر مقبوضہ علاقوں کو آرمینیا سے چھڑانے کی خبر پڑھ کر سنارہی ہے۔

خبر پڑھتے ہوئے خاتون اینکر کی آنکھوں میں فرط جذبات سے آنسو آگئے اور اس کی آواز بھرا گئی، اس نے مبارک باد دیتے ہوئے بتایاکہ ہماری افواج نے 6 مقبوضہ دیہات کا قبضہ چھڑالیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں