کورونا وائرس ہلاکت، مردان میں منگا یونین کونسل لاک ڈاون

پشاور: گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث ہلاکت کے بعد مردان کے علاقے منگا یونین کونسل کو لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مردان کے اعلامیے کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر علاقہ حساس ترین قرار دیکربند کردیا جبکہ علاقے میں کسی کو اندر باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ ریلیف کے پی نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں تمام لوگوں کی اسکریننگ کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں